عمران خان نے بتایا تھا کہ رجیم چینج میں فواد چوہدری کا کردار مشکوک تھا: شیر افضل مروت

سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے خود بتایا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں فواد چوہدری کا کردار مشکوک تھا اور وہ جنرل قمر باجوہ سے ملے ہوئے تھے۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری پر فرمائشی کیس بنے اور وہ وی آئی پی جیلوں میں رہے جہاں ان کی سیٹنگ تھی، فواد چوہدری بن بلائے مہمان اور پرائی شادی میں عبداللہ دیوانے کی طرح ہمارےخلاف بول پڑے، لگتا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا ٹاسک بیرون ملک کچھ صحافیوں کو بھی ملا ہے۔

پاک بحریہ  کافضاء میں مار کرنے والے میزائلز کاکامیاب تجربہ

شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں فواد چوہدری کا کردار مشکوک تھا اور وہ جنرل قمر باجوہ سے ملے ہوئے تھے،  فواد چوہدری کہہ رہا ہے عمران خان کے کہنے پر علیم یا ترین گروپ میں گیا جو جھوٹ ہے۔ فواد چوہدری جنرل باجوہ کے ساتھ پیغام رسانی کا کام بھی کر رہے تھے اور پارٹی کے مفادات کے خلاف بھی کام بھی کررہے تھے، پارٹی ان کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Back to top button