ہتک عزت قانون پر تنقید کی پروا نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ ہتک عزت قانون پر تنقید کی پروا نہیں ہے، بغیر ثبوت کسی کو بھی تہمت لگانے، عزت اچھالنے کی اجازت نہیں ہے، غلط الزام لگانے پر سزا ملے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہتک عزت قانون کی جتنی ضرورت پاکستان میں آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی، کیوں کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی قیادت کا فواد چودھری سے رابطہ، تنقید نہ کرنیکی درخواست

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جس کے پاس مائیک ہے وہ سمجھتا ہے کہ مجھے پوری آزادی ہے کہ میں کسی کی عزت اچھال دوں، کسی کی پگڑی اچھال دوں، کسی پر بھی تہمت لگادوں لیکن مجھ سے کوئی سوال نہیں کرے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہتک عزت قانون پر جب لوگ اعتراض کرتے ہیں تو سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا کہنا چاہ رہے ہیں یعنی ہم ہتک کریں گے لیکن ہمیں سزا بھی نہ دی جائے، ہمیں پوچھا بھی نہ جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب میڈیا یہ بات کرتا ہے تو مجھے بہت تکلیف اور حیرانی ہوتی ہ ، وہ کہنا چاہ رہے ہیں ’یعنی ہم ہتک کرنا نہیں چھوڑیں گے اور ہم پر کوئی قانون لاگو نہیں ہونا چاہیے‘، حالانکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ وہ خود بولیں،’ آپ بالکل ایسا قانون لائیں جس میں جو جھوٹ بولے یا ثبوت اور تصدیق کے بغیر کسی پر الزام لگاتا ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے’۔

Back to top button