جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کی تردید کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے سپریم کورٹ کو خط لکھے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 3 جولائی سے پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی فوزیہ صدیقی کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ خبر شائع کی جارہی ہے کہ ججز کی فیملیوں کو خفیہ ایجنسیوں کے دھمکانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے آئی ایس آئی چیف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹ کے مندرجات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Back to top button