جوبائیڈن نے ایک بار پھر صدارتی انتخاب کی دوڑ سے باہر ہونے سے انکار کردیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر ہونے سے صاف انکار کردیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرین جین پیئر نے جو بائیڈن کے صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کے تاثر کو یکسر مسترد کردیا، ترجمان کے مطابق صدر جوبائیڈن حکمراں جماعت ڈیموکریٹکس کے امیدوار کی حیثیت سے دستبرداری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

81 برس کے امریکی صدر جوبائیڈن پر بڑھتی عمر اور کمزور ہوتی یاداشت پر پہلے ہی تنقید کی جارہی تھی تاہم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ براہ راست مباحثے میں متاثر کن مقابلہ نہ کرنے کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

ڈیموکریٹس کے متعدد رہنما اور ووٹرز بھی صدر جوبائیڈن کی ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے میں مایوس کن کارکردگی پر حیران اور پریشان ہیں۔ جس کے باعث صدر جوبائیڈن پر ڈیموکریٹس کے ٹکٹ سے دستبردار ہو کر کسی اور رہنما کو موقع دینے کےلیے دباؤ بڑھتا جارہا ہا ہے ۔

Back to top button