سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دےدیا۔ ہمیں ہمارا حق مل گیا،چیف الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کےفیصلے پر عمل کرے۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  کروڑوں عوام کے لیے او رجمہوری قوتوں کے لیے آج خوشی کا دن ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں یادرکھا جائےگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 11ججز نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا، آئین میں اپنی مرضی کی ترمیم کا راستہ روک دیا گیا ہے،ہم چاہتے ہیں کہ آئین اور قانون کےمطابق آگے بڑھیں،جس کا جو حق ہے اسے ملنا چاہیے۔

Back to top button