عدت نکاح کیس : خاور مانیکا نے عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاور مانیکا نے دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کردی۔

 

ججز کو کہنا چاہتی ہوں کہ ملک کو چلنے دو: مریم نواز

بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نےوکیل زاہد آصف چوہدری کے وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔دائردرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایپلٹ کورٹ نےکیس کےاہم پہلوؤں کونظر انداز کرتےہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قراردی،ایپلٹ کورٹ نے استغاثہ کے گواہان کے بیانات کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا۔

دائر درخواست میں مزید کہاگیاہےکہ ایپلٹ کورٹ کی جانب سےدونوں ملزمان کی بریت کافیصلہ قانونی طور پر قائم نہیں رہ سکتا۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ایڈیشنل سیشنز جج کاسزا کےخلاف اپیلیں منظور کرنے کا 13 جولائی کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے اور دوران عدت نکاح کیس میں ٹرائل کورٹ کا3 فروری کا فیصلہ بحال اور عمران خان،بشریٰ بی بی کی سزا بحال کی جائے۔

دائر درخواست میں حکومت،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فریق بنایاگیاہے۔

Back to top button