انسداد دہشت گردی عدالت: شاہ محمود قریشی کو لاہور جیل منتقل کرنے کا حکم

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کرنے کاحکم دے دیا۔

مخصوص نشستوں کا معاملہ: حکومت کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

سینئر رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کےذریعے پیشی کی درخواست دائر کی تھی،ان کےخلاف 9 مئی کےمقدمات کاجیل ٹرائل جاری ہے۔پولیس کی جانب سے شاہ محمود قریشی کومستقل کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔

عدالت نے پولیس کی درخواست منظورکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو لاہور جیل میں منتقل کرنےکاحکم دےدیا۔

خیال رہے کہ 15جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی پر فردجرم عائد کردی تھی۔

Back to top button