توشہ خانہ نیا ریفرنس: نیب کی اڈیالہ جیل میں عمران خان، بشریٰ بی بی سے تفتیش

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں نیب کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان اور  ان کی اہلیہ بشری بی بی سے آج بھی تفتیش کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت: شاہ محمود قریشی کو لاہور جیل منتقل کرنے کا حکم

دوران تفتیش عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تحفے میں ملنے والی بلگیری جیولری سیٹ سے متعلق بھی سوالات کیے گئے،بعد ازاں تفتیشی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔

نیب نے ملزمان کا احتساب عدالت سے 8روزہ جسمانی ریمانڈحاصل کررکھا ہے،ملزمان کو 22جولائی کو تفتیشی پیش رفت رپورٹ کےساتھ دوبارہ عدالت پیش کیاجائے گا۔

Back to top button