اختر مینگل کی ناراضگی، مشترکہ اجلاس کے التوا کا باعث بنی

بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کی ناراضگی،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے التوا کا باعث بنی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور بی این پی مینگل کے اختر مینگل کو منانے کے لیے حکومتی اتحاد سرگرم ہوگیا۔صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی راہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔

ناراض راہنماؤں کو منانے کی ذمہ داری سینئر راہنماؤں کو سونپ دی گئی۔پیپلز پارٹی، ن لیگ اور اتحادی جماعت کے اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔

موسم سرما میں گیس کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی،وزیر مملکت نےخوشخبری سنادی

ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ مشترکہ اجلاس سے قبل کوئی بھی رکن پارلیمنٹ اسلام آباد نہ چھوڑے۔مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے لیگی اراکین کو پیغام پہنچا دیا۔

Back to top button