اپوزیشن کابلوچستان کے مسئلے پر فیکٹ فائنڈنگ مشن بنانے کا مطالبہ

 اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بلوچستان کے مسئلے پر فیکٹ فائنڈنگ مشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، اور دیگر پارٹیز ہوش کے ناخن لیں بلوچستان میں ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجا جائے وہاں کے لوگوں سے بات کی جائے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل نے کہا کہ ہم مایوس ہوچکے ہیں اختر جان مینگل نے بھی اسی وجہ سے استعفیٰ دیا ہم یہاں اداروں کے استعمال کے لیے نہیں بیٹھے ہیں ایوان مضطرب ہے اس حوالے سے ہدایات جانی چاہئیں

حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ابھی موقع ہے معافی مانگ لیں ان کے ساتھ جانے کیلئے تیار ہوں۔ابھی تو عشق کے امتحان اور بھی ہیں آپ کے خلاف وعدہ معاف گواہ تیار ہیں آپ اپنے بچنے کی تدبیر کریں ابھی بھی موقع ہے معافی مانگ لیں۔

بورڈ آف ریونیو میں ”کے پی آئی“سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ منکی پاکس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے دو روز قبل پشاور میں پانچواں کیس سامنے آیا ہے لیکن جواب دینے کیلئے وزراء یہاں ہر آنا گوارا نہیں کرتے۔

Back to top button