پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ مؤخر

اہم قانون سازی کیلئے حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ مؤخرکردیا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کےلیے پیش کیے جانے والے بعض بلز کو حتمی شکل نہ دئیے جانے پر مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔ایوان صدر کو بھی کل اجلاس نہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ مشترکہ اجلاس سے متعلق ایڈوائس وزیراعظم نے بھجوائی تھی اب مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا ۔۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اختر مینگل کے استعفے پر کارروائی روک دی

وزیراعظم افس کے رابطے کے بعد صدر مملکت نے مشترکہ اجلاس کی طلبی کے سمن جاری نہیں کیے۔

Back to top button