جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا چیف جسٹس کے نام خط

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے نام خط ارسال کردیا۔

مولانافضل الرحمان نے خط میں وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف  مختلف بنکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹانے کی اپیل کردی ۔وفاقی شرعی عدالت کے گذشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو پانچ سال کے اندر سود سے  پاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔فیصلے کے خلاف مختلف بنکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے ۔تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے ۔

اسلام آباد میں 9 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی

مولانا فضل الرحمان نے لکھا کہ ختم نبوت کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ  لائق   تحسین ہے ۔تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سےمسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے ۔

Back to top button