اسلام آباد میں 9 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی

 الیکشن کمیشن نےاسلام آباد میں 9 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق  انتخابات پارلیمنٹ کی اسلام آباد کیپٹل ٹریری لوکل باڈی ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے بعد ملتوی کیے گئے ہیں۔

 ترجمان کاکہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا  ۔پارلیمنٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ترمیمی بل منظور کی اور اترمیمی بل کے مطابق اسلام آباد کی یونین کونسلز وارڈز کی تعداد بڑھائی گئی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا چیف جسٹس کے نام خط

واضح رہے کہ پہلے  اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 9 اکتوبر کو شیڈول تھے جبکہ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں 8 روز کی توسیع کی تھی۔

Back to top button