190ملین پاؤنڈ ریفرنس،بشریٰ بی بی  کی بریت پرفیصلہ محفوظ

عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر  دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا کل سنایا جائے گا۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل چوہدری ظہیر عباس کی عدم دستیابی کے باعث نیب کے تفتیشی آفیسر میاں عمر ندیم پر جرح نہ ہوسکی۔وکیل عثمان ریاض گل نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشری بی بی کی بریت کی درخواست پر دلائل دیئے۔عدالت نے چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو غیر موثر قرار دے دیا۔فریقین کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل کے باعث توہین عدالت کی درخواست کو غیر موثر قرار دیا گیا۔

بشری بی بی کے وکیل نے گزشتہ سماعت پر نیب کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل نہ دیئے جانے پر چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

عدالت نے بشری بی بی کی بریت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Back to top button