پہلے شوہر نے شادی کے تیسرے ہفتے مارنا شروع کردیا تھا، جگن کاظم

معروف شوبز شخصیت جگن کاظم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پہلے شوہر نے شادی کے تین ہفتوں بعد  ہی مارنا شروع کردیا تھا اور وہ ڈیڑھ برس تک تشدد برداشت کرتی رہیں،یہاں تک کہ شوہر نےانہیں حمل کی حالت میں برہنہ کرکے باہرپھینک دیاتھا۔

امریکی رکن کانگریس اور پاکستان کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن انتقال کرگئیں

جگن کاظم نے بتایا کہ انہیں پہلے شوہر سےایک بیٹا حمزہ ہےجو اس وقت 18 برس کا ہوچکا ہے۔جگن کاظم نے بتایا کہ پہلی شادی کرتے وقت ان سے ہی غلطی ہوئی جب کہ تشدد برداشت کرنے میں بھی ان کی ہی غلطی تھی۔انہوں نے خود کوکم عقل قراردیتے ہوئے بتایا کہ ان کےپہلے شوہر دیکھنے میں بہت اچھے تھے،اس لیے انہوں نے ان سے شادی کرنےمیں بھی جلدی کی۔

جگن ہ نے بتایا کہ ایک اتوار کو وہ اور ان کےشوہر ملے،دوسرے اتوارکو ان کا رشتہ طے ہوا اور تیسرے اتوار سے قبل ان کی شادی ہوگئی اوربعد میں شادی کےتیسرے ہفتے ان کے شوہر نے انہیں مارنا شروع کر دیا۔انہوں نے انکشاف کیاکہ جب وہ حمل کےساتویں مہینے میں تھیں تب بھی شوہر نےان پر تشدد کیااور ان کےکپڑے پھاڑ کر انہیں ننگا کرکے اپارٹمنٹ کےباہر پھینک دیا۔اپارٹمنٹ کےباہر پھینکے جانے پر پڑوسیوں نےان کےاوپر چادر ڈالی تھی۔

یاد رہے کہ جگن کاظم کی دوسری شادی سال 2013میں فیصل ایچ نقوی کےساتھ ہوئی،جن سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہیں،جگن کےمجموعی طور پر دو شادیوں سے تین بچے ہیں۔

Back to top button