علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کوایک ارب روپے ہرجانے کاہتک عزت کانوٹس بھیج دیا۔

ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرادیا، فیصلے دینے والوں کو سوچنا ہوگا: نواز شریف

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے وکیل کےذریعے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوائے گئے ہتک عزت کےنوٹس میں کہا گیا ہے کہ ‏گورنر نے دعویٰ کیاکہ وزیر اعلیٰ نے اپیکس کمیٹی میں آپریشن عزم استحکام کےمسودے پر دستخط کیے۔

ہتک عزت کےنوٹس میں کہاگیاہےکہ گورنر فیصل کریم کنڈی اپنا بیان واپس لے کر سرعام معافی مانگیں۔بصورت دیگر ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کےلیے تیار رہیں۔

Back to top button