ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرادیا، فیصلے دینے والوں کو سوچنا ہوگا: نواز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے ملک کےساتھ اچھا سلوک نہیں کیاجارہا، ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرادیا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا، سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے۔

مخصوص  نشستوں کے فیصلے سے متاثرہ ن لیگی اراکین نے نظر ثانی اپیل دائر کردی

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا تھا سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے،پوچھتا ہوں اس ملک کےساتھ ظلم کرنے کی ضرورت کیاہے، ہم نے آئی ایم ایف کو واپس بھیج دیا تھابعد میں کون لایا تھا؟سب کو پتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کےساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جارہا،ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرادیا،فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا،عوام کی پرواہ کریں، ریلیف کےلیے جو بھی کرنا پڑتا ہے کریں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا بجلی کا بل کوئی بھی ادانہیں کرسکتا، بجلی کا بل غریب لوگوں کےلیے ہی نہیں،ہر ایک کےلیے مصیبت بن چکاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے دور میں لوڈشیڈنگ ختم کی اور بجلی کا نرخ بھی کنٹرول میں رکھا،2017 تک بجلی کےبل کم اور ڈالر کا نرخ نیچے تھا، 2018 سے نظرلگی اور غریب پس کررہ گیا۔

Back to top button