زندگی کی پہلی ترجیح اولاد کی بہتر پرورش ہے۔ آمنہ شیخ

اداکارہ آمنہ شیخ نے کہا ہے کہ دوبارہ خاندان شروع کرنے کا فیصلہ انہوں نے سمجھداری سےکیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی کی پہلی ترجیح اولاد کی بہتر پرورش اور زندگی ہے۔
امیتابھ نے پھر کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی قبول کرلی
اداکارہ آمنہ شیخ کا کہنا تھا کہ بیٹی کی پیدائش کےبعد انہوں نےپہلا ڈراما پاکیزہ کیا تھا اور اس وقت ان کی بچی چند ہی ماہ کی تھیں تاہم پھر انہوں نےبیٹی کی پرورش کےلیے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
آمنہ شیخ نے کہاکہ والدہ بننے کےبعد ان کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں اور ان کی زندگی پہلےجیسی نہیں رہی تھی، اس لیے ان کی پہلی ترجیح بیٹی کی بہترپرورش ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ باقی افراد کی طرح ان کی زندگی میں بھی مسائل آئےاور انہوں نےان کا سوچ سمجھ کر مقابلہ کیااور سمجھداری سے فیصلہ کیاکہ ان کےلیے سب سے اہم کیا چیز ہے؟ انہوں نے فیصلہ کیاکہ ان کےلیے سب سے اہم بیٹی کی بہترپرورش اور زندگی ہے،دوسرے نمبر پران کی اپنی زندگی اورکام بھی ہے،اس لیےانہوں نے ملک سے منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔
آمنہ شیخ نے کہا کہ انہوں نےدبئی منتقل ہونے سمیت نئی زندگی اور دوبارہ خاندان بنانے کافیصلہ سمجھداری سےکیا اور وہ خوش قسمت رہیں کہ انہیں والدین کی مدد بھی رہی جب کہ انہیں معاشی مسائل بھی پیش نہ آئے،کیوں کہ انہوں نےکئی سال تک کام بھی کیاتھا۔ انہون نے بتایاکہ دبئی منتقل ہونےکے بعد ان کےہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی اور اس وقت ان کی صورت حال پہلےسے بلکل مختلف تھی،وہ بیرون ملک میں اکیلی تھیں اور انہوں نےسب کچھ اپنی پسند اور فیصلےکے تحت کیا تاہم انہیں کسی فیصلے پرکوئی پچھتاوا نہیں۔