عمران خان سے ملنے آنیوالے برطانوی صحافی کا ویزامنسوخ

عمران خان سے ملنے کیلئے  آنیوالےامریکی نژاد برطانوی صحافی چارلز گلاس کا وزارت داخلہ نے ویزامنسوخ کرکے واپس بھیج دیاگیا۔

امریکی صحافی چارلز گلاس کو اسلام آباد میں ایک گھر سے اٹھا کر ایئرپورٹ واپس بھیج دیا،چارلز گلاس نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو  بھیجی گئی ای میل میں بانی(پی ٹی آئی) سے ملاقات کی اجازت مانگی تھی۔

جماعت اسلامی کے دھرنے میں اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نمازجنازہ ادا

ذرائع کے مطابق چارلز گلاس نے وزیر داخلہ کو بتایا تھا کہ انہیں عدالتی اجازت کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلز گلاس بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے پاکستان آئے تھے۔

 چارلز گلاس امریکی نژاد برطانوی صحافی ہیں جو بانی پی ٹی آئی کے دوست ہیں۔

Back to top button