ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے زائد ٹیکس اکٹھا کرلیا

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے  جولائی میں ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  ماہ جولائی میں ایف بی آر نے ہدف سے 3ارب 20کروڑ زائد ٹیکس اکٹھا کیا جو 659 ارب روپے سے زائد بنتا ہے۔

ایف بی آر نے ماہ جولائی میں انکم ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کیا،سیلز ٹیکس کی مد میں ماہ جولائی میں 307 ارب 90 کروڑ روپے کے محصولات جمع کئے۔کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 91.7 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کئے گئے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 37.4 ارب روپے اکھٹے کئے گئے۔

اکبری منڈی کے تاجروں کی ہڑتال

ذرائع کے مطابق ماہ جولائی میں ایف بی آر نے 77.5 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے۔

Back to top button