مخصوص نشستوں کیلئےسپیکرپنجاب اسمبلی کا بھی الکیشن کمیشن کو خط

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےبھی الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا۔

ملک محمد احمد خان نےالیکشن کمیشن کولکھےگئےخط میں موقف اختیارکیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی خودمختاری کوبرقراررکھتے ہوئےمخصوص نشستوں کا فیصلہ کیاجائے۔

خط میں کہاگیا ہےکہ پارلیمانی نظام کی سالمیت اورآزادی برقراررکھنا ضروری ہے، ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ نافذالعمل ہے۔

خط کےمتن میں لکھا گیاہےکہ الیکشن کمیشن کی قانونی ذمہ داری ہےکہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کااحترام کرے۔پنجاب اسمبلی کی خود مختاری برقراررکھتےہوئے مخصوص نشستوں کا فیصلہ کیاجائے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن جمہوریت اورپارلیمانی بالادستی کے اصولوں کو برقرار رکھے۔

واضح رہے کہ اس سےقبل اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق نےالیکشن کمیشن کوخط لکھکرمخصوص نشستوں کامعاملہ حل کرنےکامطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے ہ پی ٹی آئی رہنماؤں نےانتخابی نشان چھن جانےکےباعث آزادحیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لیاتھا،جس کی بنیاد پرالیکشن کمیشن نےانہیں مخصوص نشستیں نہ دینےکافیصلہ کرتےہوئےوہ نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں میں تقسیم کردی تھیں۔

آئینی عدالت کا مینڈیٹ آئینی معاملات کی تشریح ہوگا،بلاول بھٹو

الیکشن کمیشن کےاس فیصلےکےخلاف پی ٹی آئی نےعدالت سےرجوع کیا تھا، جس کے بعد سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے اس پر سماعت کی، اور اکثریتی رائےسےیہ فیصلہ دیا گیا کہ پی ٹی آئی کوبحثیت پارٹی تسلیم کرتےہوئےانہیں مخصوص نشستیں دی جائیں۔

Back to top button