عمران خان کی لاہورکےجلسے سےروکنے پرجیلیں بھرنے کی دھمکی

بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہا ہےکہ لاہور کاجلسہ آریاپارہوگاروکاگیا توجیلیں بھر دیں گے۔

 بانی پی ٹی آئی عمران خان نےاڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ آئینی عدالت کےمعاملےپر پوری طرح بحث ہونی چاہیے۔سپریم کورٹ آخری ادارہ ہےجس سےلوگوں کو توقعات ہیں۔سپریم کورٹ کو بھی تباہ کردیا توپاکستان بنانا ریپبلک بن جائےگا۔

صحافی نےسوال کیا کہ آپ نےچارٹر آف ڈیموکریسی پردستحط کیےتھے۔اس میں آئینی عدالتوں کاقیام بھی موجود تھا۔ب آپ کاکیا مؤقف ہے۔

عمران خان نےجواب دیا کہ ہر چیز کا کوئی تناظر ہوتاہے۔تب میں اور آج میں فرق ہے، اس وقت آئینی ترمیم کا مقصد صرف اورصرف قاضی فائزعیسی کوبچاناہے، یہ سب کچھ رات کےاندھیرے میں نہیں ہونا چاہیے۔یہ جو کرنےجارہےہیں یہ آئین کےخلاف ہے۔

 سابق وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ قاضی فائزعیسی کو اس عدالت سے اٹھا کر آئینی عدالت میں بٹھا دیں گے۔میں نےایسے فیصلےکرنےوالے ڈفراورکم عقل بہت کم دیکھے ہیں۔یہ ڈرےہوئےہیں پھر کہتےہیں اس کےپاس موبائل آتا ہےاور اس کو خبریں ملتی ہیں۔مجھے تمہاری حرکتوں کی وجہ سےپہلے پتہ چل جاتا ہے۔مجھے علم تھا کہ یہ ترمیم آنی ہے۔جو بھی ہونا تھا پوری مشاورت کےبعد ہونا چاہیے تھا رات کےاندھیرےمیں نہیں ہونا چاہیے تھا، اس سےان لوگوں کامقصد پتہ چلتا ہے۔

عمران خان نےکہا کہ یہ سپریم کورٹ کوختم کرنےجارہےہیں۔لاہورکاجلسہ Do and Die ہے۔یہ اب بےشک جو مرضی کرلیں۔ہم نےپوری پارٹی کوکہہ دیا ہے۔باہرنکلیں، 15 ماہ سےجیل میں ہوں مزید بھی جیل میں رہنےکوتیارہوں۔ عوام بھی جیل جانےسےنہ گھبرائیں۔جلسےسےاگرروکاتو جیلیں بھردیں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہاکہ لائن کےایک طرف وہ کھڑےہیں جو ووٹ کو عزت دینےکی بات کرکےبوٹ کو عزت دےرہےہیں۔جمہوریت ڈنڈےکےزورپریاغلام بنا کرنہیں چلتی۔راولپنڈی کے کمشنرنےبالکل درست کہا تھا کہ قاضی عیسی اور چیف الیکشن کمشنرملےہوئےتھے۔یہ ایمپائروں کوتوسیع دیناچاہتےہیں تاکہ یہ ایکسپوز نہ ہو سکیں۔

افغان قونصلرکےقومی ترانےکےاحترام میں کھڑےنہ ہونےسےمتعلق سوال پربانی پی ٹی آئی نےجواب دیا کہ چھوڑواس کو،یہاں ملک کےاوربڑےایشوزہیں تمھیں اسکی پڑی ہے۔ملک کا مستقبل داؤپرلگاہواہےاورتم اسکی بات کررہےہو۔

آئین کی من پسند تشریح کاحق کسی ادارےکونہیں،عطا تارڑ

مولانافضل الرحمان نےحکومت کی آئینی ترمیم کو یکسرمسترد کرنےکااعلان کیا ہے۔اس سوال پر بانی پی ٹی آئی نےکہاکہ مجھے معلوم ہےتم مجھ سےکیا کہلوانا چاہتے ہو، تم ہیڈلائن کے چکر میں مجھے ٹریپ کرنا چاہتےہو۔مجھے28 سال ہوگئے ہیں سیاست میں اتنی سمجھ توہےمجھ میں، تم میری ساری گفتگو کو ایک طرف کرکےکوئی ہیڈ لائن بنانا چاہتےہو۔

Back to top button