افغان حکومت کسی کو بھی پاکستان میں کارروائی کی اجازت نہیں دے گی : افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب

پاکستان میں تعینات افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کسی کو اجازت نہیں دے گی کہ پاکستان یا کسی اور ملک جاکر کارروائی کرے۔

پاکستان میں تعینات افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب نے کہا ہےکہ امیرالمؤمنین کاحکم ہےاگر کوئی خلاف ورزی کرتےپایا گیا تو کارروائی ہوگی،پہلے بھی ایسے متعدد افراد گرفتار کررکھے ہیں۔

‎افغان ناظم الامور نےکہا کہ افغانستان میں طالبان حکومت پاکستان میں بدامنی کی خواہاں نہیں،ہم نےسب کو سختی سےمنع کررکھا ہے کہ پاکستان سمیت کسی ملک میں کوئی کارروائی نہ کی جائے۔

‎افغان ناظم الامور نےکہا کہ فی الحال پاکستان کے ٹی ٹی پی کےساتھ ہمارے توسطسے مذاکرات نہیں ہورہے۔

سردار احمد شکیب نےکہاکہ افغان قونصل جنرل پشاور تقریب میں دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کے فروغ کےلیے آئےتھے۔

‎ناظم الامور نےکہا کہ قونصل جنرل س بات ہوئی انہوں نےبتایا کہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں شرکت کےلیے گئےتھے انہوں نےبتایا کہ مقصد کبھی بھی توہین نہیں تھا، وہ موسیقی کی وجہ سے کھڑےنہیں ہوئے۔

‎افغان ناظم الامور نےکہا کہ پاکستان کی طرف سےدیا گیا مراسلہ اپنےمرکز کابل ارسال کردیاہے، چاہتےہیں کہ پاکستان کےساتھ گہرےقریبی تعلقات رکھیں۔

‎افغان ناظم الامور کاکہنا تھاکہ وزیراعلیٰ علی امین کی طرف سے مذاکرات کےلیے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا مذاکرات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

‎سردار احمد شکیب کاکہنا تھاکہ افغانستان میں امارات اسلامی پاکستان کےساتھ قریبی تعلقات کی حامی ہے، دونوں ملکوں کو معیشت و تجارت ایک دوسرے کےقریب لاسکتی ہے۔افسوس کی بات ہےکہ ایک ماہ سے پشاور طورخم راستہ بند کردیاگیا ہے، راستہ بند ہونے سےافغان فروٹ اور سبزی کی تجارت کو بھاری نقصان ہوا ہے،ایک بھی تجارتی گاڑی کی آمد و رفت نہیں ہوئی۔

شاطر مولانا نے حکومت اور اپوزیشن سے کیا مطالبات کیے ہیں؟

Back to top button