سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرترمیمی آرڈیننس کی کابینہ سےمنظوری کاامکان

وفاقی کابینہ سےسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس2024 کی منظوری کاامکان ہےاور مسودہ تیارہوگا۔

ذرائع نےبتایا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ترمیمی آرڈیننس2024 کابینہ میں پیش کیےجانےاورمنظوری کا امکان ہےاورترمیمی آرڈیننس2024کےنفاذ سے عدلیہ میں جو بھی کارروائی ہوگی اس کامسودہ تیارہوگا۔

ذرائع نےبتایا کہ ترمیمی آرڈیننس کےنفاذ سےعدلیہ کی کارروائی عوام کےلیےدستیاب ہوگی۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی آرڈیننس2024 کامقصد عدالتی عمل میں مزید شفافیت لانا ہےاورپریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ2023کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

مخصوص نشستیں،الیکشن کمیشن کا دوبارہ سپریم کورٹ جانےکافیصلہ

اس حوالےسےمزید بتایا گیا کہ مقدمات کی میرٹ پرسماعت اورنمٹانےکویقینی بنانےکے لیےکمیٹی کےاندربہتری لائی جارہی ہے۔نئے ترمیمی آرڈیننس کےتحت کمیٹی کے کسی رکن کی عدم دستیابی پر چیف جسٹس کسی معززجج کو کمیٹی کارکن نامزد کرسکتےہیں۔

Back to top button