مخصوص نشستیں : الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ نہ کرسکا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت کےمعاملے میں الیکشن کمیشن کا اجلاس بےنتیجہ ختم ہوگیا اور الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کےفیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ نہ کرسکا۔

ذرائع کےمطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہواجس میں قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو نئے الیکشن ترمیمی ایکٹ پرتفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ قانونی ٹیم نےکمیشن کو الیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کےفیصلے بارےمیں اپنی تجاویز پیش کیں، قانونی طور پر مخصوص نشستوں کی فہرست فراہم نہ کرنے پر پی ٹی آئی ان نشستوں کی اہل نہیں، تنظیمی ڈھانچہ نہ رکھنےوالی پارٹی کےساتھ خط و کتابت کی قانونی اہمیت نہیں، پارٹی سرٹیفیکیٹ کےبغیر کسی جماعت کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل نہیں ہوتا۔

ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن نےقانونی ٹیم سے سپریم کورٹ کےفیصلے اور الیکشن قوانین کی روشنی میں عمل درآمد کی تجاویز طلب کیں، قانونی ٹیم الیکشن ایکٹ کےتحت سپریم کورٹ فیصلےپر عمل درآمد سےمتعلق تجاویز دے گی اس کےلیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل دوبارہ طلب کرلیاگیا۔

پارلیمنٹ کی خودمختاری قائم رکھتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں ، اسپیکر قومی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

Back to top button