پارلیمنٹ کی خودمختاری قائم رکھتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں ، اسپیکر قومی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مخصوص نشستوں سےمتعلق چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے خط میں کہاہے کہ سپریم کورٹ نےاپنے فیصلےمیں الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے وہ آزاد ارکان کو کسی اور پارٹی میں شمولیت کی اجازت دے، خط میں مزید کہاگیا ہے کہ پارلیمنٹ کی خود مختاری قائم رکھتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں ۔

خط میں کہاگیا ہےکہ سپریم کورٹ کےفیصلے کے بعد پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 7اگست کو منظور کیا،پارلیمنٹ کا منطور کردہ ایکٹ صدر کےدستخط کےبعد نافذ العمل ہوگیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے خط میں کہاہے کہ ایکٹ پر عملدرآمد کیے بغیر الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں کرسکتا، اب ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ موجود رہےگا، پہلےوالے ایکٹ سےبالا ہوگا، سپریم کورٹ کا فیصلہ ماضی کےایکٹ کےتحت تھا جواب قابل اطلاق نہیں۔

خط میں کہاگیا ہےکہ ایکٹ کے تحت جس رکن نے کاغذات نامزدگی کےساتھ پارٹی سرٹیفکیٹ نہیں دیاوہ آزاد تصور ہوگا،وہ آزاد ارکان جو ایک سیاسی جماعت کاحصہ بن گئے انہیں پارٹی تبدیل کرنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔خط میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن پارلیمنٹ، جمہوری اصولوں کی بالادستی کو یقینی بنائے۔

اسپیکر نے کہاکہ الیکشن کمیشن پارلیمنٹ کےبنائےگئے قوانین پر عملدرآمد کرے،یہ میری رائے نہیں، اس پر سپریم کورٹ کےفیصلے موجود ہیں، اسپیکر ن کہاکہ عدالتی فیصلے کاتاثر یہ ہے کسی جماعت کے رکن کو دوسری جماعت میں شامل ہونےکی اجازت دی گئی۔

حکومت قاضی فائز عیسیٰ کےلیے ایک سپر عدالت بنا رہی ہے : عمر ایوب

Back to top button