شاہ زیب رند نےسنگاپور میں کراٹے چیمپیئن شپ جیت لی

سنگاپور میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ49میں پاکستانی کھلاڑی شاہ زیب رند نےفتح اپنےنام کرلی۔

پاکستان کےمکسڈ مارشل آرٹ کھلاڑی  شاہ زیب رندنےسنگا پورمیں کراٹےکمبیٹ چیمپیئن شپ میں سنسنی خیزمقابلےکےبعدفتح حاصل کرلی۔

سنگاپورمیں پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نےشاہ زیب رند کومبارکباد دی اور قوم کاسر فخرسےبلند کرنےپران کی تعریف کی۔

شاہ زیب رندنےکامیابی پراللہ کاشکرادا کرتےہوئےکہا کہ میں نےٹائٹل کیلئےانتھک محنت کی تھی۔میرےکوچ، والدین اوردوستوں نےبھی بھرپورساتھ دیا۔

شاہ زیب رند نےاس عزم کا بھی اظہارکیاکہ وہ بین الااقوامی مقابلوں میں اسی طرح پاکستان کانام روشن کرتے رہیں گے۔

یادرہےکہ صوبے بلوچستان سےتعلق رکھنےوالے شاہ زیب رند اس سےقبل امریکا میں ہونےوالی عالمی پریمیئر فل کانٹیکٹ اسٹرائیکنگ لیگ کراٹےکامبیٹ بھی جیتا۔

سابق سری لنکن کرکٹرپر20سال کی پابندی عائد

اس کےعلاوہ شاہ زیب رند6بار قومی چیمپیئن بھی رہےہیں۔

Back to top button