عمرایوب کا پولیس کیخلاف ایف آئی آردرج کروانے کااعلان

 قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب نے اسلام آباد پولیس کیخلاف ایف آئی آردرج کروانےکااعلان کردیا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ آج دفتر ڈی سیل ہونے پر صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ہمارے دفتر سے ٹی وی، کمپیوٹرز، کیمرے، دستاویزات چوری کر کے لے گئے ہیں۔دفتر کی صورتحال دیکھ کر لگا کوئی قلعہ فتح کر لیا گیا ہو۔روف حسن کے پرس سے پیسے نکال کر لے گئے۔یہاں پر ہمارے وکلاء موجود ہیں۔

 کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ،4خطرناک ڈاکو ہلاک

عمر ایوب نے کہا کہ موجودہ آئی جی ایس ایس پی آپریشن، ایس ایچ او سی ڈی اے چئیرمین اور ڈائریکٹر انرجی مینجمنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔جب تک یہ اپنی نوکریاں کریں گے ایف آئی آر ان کا پیچھا کرے گی۔میں نے زندگی میں بہت سے لوگوں کو معافیاں مانگتے دیکھا ہے مگر ان کو معافی نہیں ملے گی۔

Back to top button