وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کےذریعے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظورکیا۔

وزارت قانون نے گزشتہ روز آرڈیننس وزیر اعظم اور کابینہ کو بھجوایا تھا۔

اس آرڈیننس سے چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کے قدمات مقرر کرنےکا دائرہ اختیار بڑھ جائےگا۔آرڈیننس کےمطابق چیف جسٹس، سپریم کورٹ کا سینئر جج اور چیف جسٹس کا مقرر کردہ جج کیس مقرر کرے گا، اس سےپہلے قانون میں چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججوں کا تین رکنی بینچ مقدمات مقرر کرتاتھا۔

آرڈیننس کےمطابق بینچ عوامی اہمیت اور بنیادی انسانی حقوق کو مد نظر رکھتےہوئے مقدمات کو دیکھےگا، ہر کیس کو اس کی باری پر سنا جائےگا ورنہ وجہ بتائی جائےگی۔

ترمیمی آرڈیننس میں کہاگیا ہےکہ ہر کیس اور اپیل کو ریکارڈ کیاجائے گا اور ٹرانسکرپٹ تیار کیا جائےگا۔

تمام ریکارڈنگ اور ٹرانسکرپٹ عوام کےلیے دستیاب ہوں گی۔

لاہور ہائی کورٹ : پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار

Back to top button