مذاکرات مرکزی حکومتوں کا کام ہے : افغان قونصل جنرل

افغان قونصل جنرل محب شاکر کا خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے مزاکرات کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کےدرمیان مذاکرات بڑی سطح کی بات ہے، مذاکرات کرنا ہمارےبس کی بات نہیں، دونوں ممالک کےدرمیان مذاکرات مرکزی حکومتوں کاکام ہے۔

افغان قونصل جنرل محب شاکر نےکہا کہ پاکستان اور افغانستان دو اہم پڑوسی ممالک ہیں، دونوں ممالک کی 2 سےڈھائی ہزار کلومیٹر سرحد ہے،مذاکرات کرنا ہمارےدائرہ اختیار سےباہر ہے، افغانستان ابھی ابھی جنگ کی صورت حال سے نکلا ہے۔

افغان قونصل جنرل کا کہنا تھاکہ قیام امن سےہی دونوں ممالک ترقی کرسکتے ہیں، پاکستانی حکومت سے بدامنی کےخاتمے کےلیے ہر قسم کےتعاون پر تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب حکومت اور رعایا ایک پیج پر ہوجائیں تو ملک ترقی کرتاہے۔

مجوزہ آئینی ترامیم کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا : سپریم کورٹ

Back to top button