پی ٹی آئی والے جھوٹے بیانیے بناکر کب تک عوام کو بیوقوف بناسکتے ہیں : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لوگ عقل مند ہیں، پرفارمنس پر توجہ دیتے ہیں،میں نہیں سمجھتی کہ عمران خان پنجاب میں مقبول ہیں۔ جھوٹے بیانیے بناکر یہ کب تک عوام کو بیوقوف بناسکتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا کہ اسلام آباد کےجلسے میں صرف خیبرپختونخوا کےلوگ آئے، یہ لوگ ملک کو توڑنے کی بات کرتےہیں،اداروں کو دھمکیاں دیتےہیں۔

عظمیٰ بخاری نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں 6 ماہ سےصرف جلسے جلوس ہورہے ہیں، خیبرپختونخوا ہزار ارب روپے کامقروض ہے،مقبولیت تو سائفر پر تھی، جھوٹے بیانیے بناکر یہ کب تک عوام کو بیوقوف بناسکتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نےکہا کہ یہ عجیب و غریب لوگ ہیں،ان میں کوئی تہذیب نہیں، سلمان اکرم راجا پڑھےلکھے ہیں لیکن ان کالہجہ بھی ویساہی ہے،کوئی شخص عمران خان یا علی امین کی طرح نہ بولےتو وہ پی ٹی آئی میں نہیں رہ سکتا۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک میں مہنگائی میں کمی ہورہی ہے، بجلی کے بلوں میں ریلیف دیاگیا ہے، ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کو اسی صوبے کی خدمت کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے، ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کو دوسرےصوبے پر یلغار کرن کا مینڈیٹ نہیں ملا۔

حکومت آرٹیکل 8 میں ترمیم سےملٹری کورٹس لگانا چاہ رہی تھی : بلاول بھٹو

Back to top button