حکومت آرٹیکل 8 میں ترمیم سےملٹری کورٹس لگانا چاہ رہی تھی : بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم میں حکومت آرٹیکل 8 میں ترمیم سےملٹری کورٹس لگانا چاہ رہی تھی، جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ نےکہا آرٹیکل 8 میں ترمیم نہیں ہونی چاہیے، جس پر حکومت سے بات کرکے مجوزہ ترامیم سے آرٹیکل 8 میں ترمیم نکلوادی تھی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ ہم سےکہا گیاکہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ ہم صحیح طریقےسے آئین سازی کریں،جس پر انہوں نے مسلم لیگ ن کوکہا کہ ایسا نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی پارٹی کےتین نسلوں سےتعلقات ہیں،آئین کی حفاظت اور جمہوری نظام میں پیپلز پارٹی کا اتنا ہی کردار ہےجتنا جے یو آئی کاہے۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ وہ خوف کی سیاست کرتےہیں نہ مجبوری کی، مولانا فضل الرحمٰن نے بھی کبھی خوف یا مجبوری کی سیاست نہیں کی۔

بلاول کا کہناتھا کہ حکومت آرٹیکل 8 میں ترمیم سےملٹری کورٹس لگانا چاہ رہی تھی، جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ نےکہا آرٹیکل 8 میں ترمیم نہیں ہونی چاہیے، جس پر حکومت سے بات کرکے مجوزہ ترامیم سے آرٹیکل 8 میں ترمیم نکلوادی تھی۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمٰن سے طےہوا تھا کہ آئینی ترامیم پر دو دن میں پھر بیٹھیں گے،دو دن گزرنے والےہیں، پیپلز پارٹی کےنمائندے بتارہے ہیں کہ جے یو آئی کےنمائندے کامران مرتضی سےرابطہ نہیں ہورہا۔

قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئینی عدالت کےقیام کی حمایت کی اور کہا آئینی عدالت میثاق جمہوریت کےتحت قائم کی جانی چاہیے۔

مخصوص نشستیں،الیکشن کمیشن کا دوبارہ سپریم کورٹ جانےکافیصلہ

Back to top button