پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب

پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کےبورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کرلیا گیا۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن  کی جانب سےجاری اعلامیے میں بتایاگیا کہ پاکستان 21 ویں مرتبہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا رکن بناہے۔

یہ اعزاز پاکستان اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی امن اور ترقی کےلیے جوہری توانائی کےاستعمال میں آئی اے ای اے کےبصیرت انگیز اقدامات میں فعال شرکت کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سےقبل اسلام آباد میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کےنامور اسپتال نیوکلیئر میڈیسن، آنکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی انسٹی ٹیوٹ (نوری) نے بین الاقوامی سطح پر اس وقت تعریفیں سمیٹیں جب کینسر کی تشخیص،علاج اور علاقائی رکن ممالک کےساتھ مہارت کےاشتراک میں اس کےکلیدی کردار کا اعتراف کیاگیا۔

یہ اعتراف بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نےخود 68ویں جنرل کانفرنس کےموقع پر دو سائیڈ لائن ایونٹس میں شرکت کےدوران کیا۔

آئی اے ای اے سیکرٹریٹ کےزیر اہتمام پہلی سائیڈ لائن تقریب کاعنوان ’سب کےلیے امید کا احساس: امید کی کرنیں اینکر سینٹرز – ایک سال مکمل ہونے پر‘ تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہےکہ ریز آف ہوپ اینکر سینٹرز تعلیم،تربیت،تحقیق، جدت اور کوالٹی ایشورنس جیسے اہم شعبوں میں پڑوسی ممالک کو ٹارگٹڈ سپورٹ کےذریعے کینسر کی مساوی دیکھ بھال کو آگےبڑھانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔

آئی اے ای اے کےپہلے پانچ اینکر سینٹرز کاایک سال مکمل ہونے کےموقع پر اس تقریب کا انعقاد کیاگیا تاکہ ان مراکز کی جانب سےحاصل کی گئی پیشرفت کو نمایاں کیا جاسکے۔

اس موقع پر رافیل ماریانو گروسی نے 15 اور 16 فروری 2023 کے پاکستان کےاپنے دو روزہ سرکاری دورے کےدوران اسپتال کےدورہ کو یاد کرتےہوئے نوری اسپتال کی سہولیات، مہارت کے ساتھ ساتھ اشتراک کرنےپر آمادگی کےحوالے سے سرفہرست ہونے کی تعریف کی۔

مجوزہ آئینی ترامیم کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا : سپریم کورٹ

Back to top button