کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ،4خطرناک ڈاکو ہلاک

  لاہور کچا کے علاقے میں پولیس مقابلہ میں چار خطرناک ڈاکو ہلاک، دو ڈاکو زخمی ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث کچہ ایریا کے چار خطرناک ڈاکو ہلاک ہوئے۔ڈاکوؤں میں رکھو کوش، صدیق شر، کمبو عرف قمبیر کوش اور جادا جھکرانی شامل ہیں۔مقابلہ میں دو ڈاکو سکھی کوش اور منی کوش زخمی ہوئے ۔

ترجمان کے مطابق فرائص کی ادائیگی کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے ایس ایچ او ماچھکہ سب انسپکٹر محمد رمضان شہید، 01 کانسٹیبل زخمی بھی ہوا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ بھاری نفری کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

عمرایوب کا پولیس کیخلاف ایف آئی آردرج کروانے کااعلان

ڈی پی او رحیم یار خان کاکہنا ہے کہ زخمی اہلکارکو شیخ زید ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔

Back to top button