نئے میڈیکل کالجز پرپابندی کیلئے ورکنگ کاآغاز

پنجاب میں نئے پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے قیام پر پابندی لگانے پر ورکنگ کا آغازکردیا گیا۔

پنجاب کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی و پرائیویٹائزیشن کے ساتویں اجلاس میں  معاملہ زیر بحث آیا۔

اسٹینڈنگ کمیٹی نے پنجاب میں  نئےپرائیویٹ میڈیکل کالجزبنانےپرپابندی کی تجویز پر اتفاق کیا۔

اسٹینڈنگ کمیٹی نےنئےمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز بنانےپرپابندی عائدکرنےکی سفارشات پنجاب کابینہ کو ارسال کردیں۔

سول سیکرٹریٹ میں ہونےوالے کیبنیٹ قانون سازی و پرائیویٹائزیشن کی سب کمیٹی کےاجلاس میں میڈیکل کالجزکی پروگریس کا جائزہ لیاگیا۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے قیام پر پابندی کی سمری ایوان وزیر اعلیٰ کو ارسال کی۔ایوان وزیر اعلیٰ نے سمری پر بحث کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹی برائےقانون سازی و پرائیویٹائزیشن کو ارسال کیا۔

پنجاب میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے  اسٹینڈنگ کمیٹی نے پابندی لگانے کی تجویز دی۔

 بارشوں میں ڈینگی پرسراٹھانے لگا،ہزاروں لاروا تلف

وزیر صحت کاکہنا ہے کہ کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے پنجاب کابینہ کو تجویز دی ہے۔پنجاب میں نئے پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز بنانے پر پابندی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔پنجاب کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں نئے میڈیکل اینڈ کالجز بنانے پر پابندی کا فیصلہ کرےگی۔

Back to top button