بارشوں میں ڈینگی پرسراٹھانے لگا،ہزاروں لاروا تلف

پنجاب میں ڈینگی پر اسراٹھانے لگا ۔لاہور میں 1366مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1238 نوٹسز جاری، 127 مقدمات کا اندراج کیاگیا۔رواں سال 39315 نوٹسز جاری، 1802 مقدمات درج، 23368 ہاٹ سپاٹس کور کئے گئے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے فیلڈ میں سرپرائز دورے، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ کی یو سی 42 واہگہ زون میں ان ڈور ٹیموں کی کارکردگی کی چیکنگ کی ۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ڈینگی ٹیموں سے موقع پر بریفنگ لی۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے یو سی مکینوں سے ڈینگی سے متعلق براہ راست فیڈ بیک لیا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی ڈینگی ٹیموں کو فیلڈ میں مزید متحرک رہنے کی ہدایات جاری کی۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو موقع پر طلب کیا۔

نئے میڈیکل کالجز پرپابندی کیلئے ورکنگ کاآغاز

 ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ ڈینگی فیلڈ ٹیمیں لاروا کی تلفی کو یقینی بنا رہی ہے۔ڈینگی ورکرز ڈینگی سروئلنس پر خصوصی فوکس کر رہے ہیں، ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس جاری ہے۔

 

Back to top button