روزانہ چندبادام کھانابلڈپریشرکاعلاج قرار

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ روزانہ کچھ بادام کھانے سےبلڈپریشراور بلڈکولیسٹرول  کی سطح میں کمی ہوتی ہے۔

اگر آپ بادام کھانا پسند کرتے ہیں تو یہ عادت صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ بادام کھانے سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے، جبکہ بلڈ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح بھی گھٹ جاتی ہے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ 50 گرام بادام کھانے سے جسمانی وزن میں بتدریج کمی آسکتی ہے۔ اس کے لیے روزانہ 50 گرام باداموں کا استعمال 10 ہفتوں تک کرنا ہوگا جس سے کولیسٹرول کی سطح میں 5 فیصد تک کمی آسکتی ہے اور دائمی امراض قلب کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

روزانہ بادام کھانے سے بلڈ گلوکوز کی سطح میں بھی نمایاں کمی آسکتی ہے، خاص طور پر ایسے افراد جو ہائی بلڈ شوگر کے مریض ہوں اور فی الحال ذیابیطس ٹائپ 2 سے محفوظ ہوں۔

Back to top button