اٹاری بارڈر بند ہونے کے باعث پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے

بھارت کی طرف  سے پاکستان کی جانب  آنے والے شہری اٹاری بارڈر بند ہونے کے باعث  سرحد پر پھنس گئے۔

اٹاری بارڈر بند ہونےکی وجہ سےگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور پاکستان واپس آنےوالوں کوپریشانی کاسامنا ہے۔

بھارتی حکام نےبھارتی پاسپورٹ رکھنےوالی ایک خاتون کوبھی پاکستان جانے سے روک دیا۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات

 

خاتون کا کہنا تھاکہ امیگریشن حکام نے بھارتی پاسپورٹ ہونے کی وجہ سےروکا ، ان کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے اور وہ گھر واپس جانا چاہتی ہیں۔

ادھر کراچی میں موجود بھارتی خاتون جو 40 برس بعد پاکستان اپنےبھائی سےملنےآئی تھیں اب حالات کےپیشِ نظر وطن واپس جارہی ہیں، خاتون کا کہنا تھا یہاں آکربہت اچھا لگا،اب جلدی جانا پڑ رہا ہے تو رونا آرہا ہے۔

Back to top button