قومی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا،23نکاتی ایجنڈا جاری

سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا23نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا۔
قومی اسمبلی میں حکومت کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے نظام میں تبدیلی کے لئے کل قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 کل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ برائے سال 21-2020 ایوان میں پیش ہو گی۔ملک میں منکی پاکس کے بڑھتے کیسز پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق ٹیلی کمپونکیشن اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کے بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع فتح اللہ خان بھنگ کے کنٹرول اور ریگولیشن کے لئے اتھارٹی کے قیام کے بل پر قائمہ کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے۔
حنا ربانی کھر اپاسٹائل بل 2024 پر قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی رپورٹ پیش کریں گے۔فاروق ستار پرائیوٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کی رپورٹ پیش کریں گے۔بشیر احمد ورک مبارک ثانی کیس پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کریں گے۔تعلیمی اداروں میں طلبہ کی جانب سے منشیات کے استعمال پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

پکے کے ڈاکو کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی چھوڑ دیں،حافظ نعیم

صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث جاری رہے گی۔مختلف اراکین قومی اسمبلی کے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز میں شمولیت کی تحریک پیش کی جائے گی۔مختلف اراکین قومی اسمبلی کے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں شمولیت کی تحریک پیش کی جائے گی۔

Back to top button