صدرمملکت کی کیپٹن احمد علی شہید کےگھرآمد،اہل خانہ سےتعزیت کی

صدر مملکت آصف علی زرداری کی  لاہور میں کیپٹن احمد علی قریشی شہید کے گھر آمد،اہل خانہ سے تعزیت کی۔

 کیپٹن محمد علی قریشی گزشتہ دنوں بلوچستان میں شہید ہوئے تھے۔صدر مملکت نے کیپٹن محمد علی قریشی شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

صدر مملکت نے کیپٹن محمد علی قریشی کی خدمات اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ مُشکل کی اس گھڑی میں ہمدردیاں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے نوجوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئی،دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت نے شہید کیپٹن کے اہلِ خانہ کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو سراہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ قوم شہداء اور انکے خاندانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

الوداع پارلیمنٹ۔۔۔۔منانے والے مناتے رہ گئے،اختر مینگل دبئی چلے گئے

صدر مملکت کی کیپٹن محمد علی قریشی کیلئے بلندی درجات، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Back to top button