190ملین پاؤنڈ ریفرنس،بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ حتمی فیصلے تک محفوظ

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت سات ستمبر تک ملتوی، عدالت نے بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک محفوظ کرلیا۔

190ملین پاؤنڈ ریفرنس ، اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے  سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔۔  اس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز  بھی ٹیم  کے ہمراہ موجود تھے۔۔

  آج آخری گواہ تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر وکلاء صفائی نے جرح کی ، سات ستمبر کو میاں عمر ندیم پر مزید جرح کی جائے گی ۔

اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسے پر قید کی سزا کا بل منظور

بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک محفوظ کرلیا،کیس کی سماعت سات ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔۔

Back to top button