اسمبلی ملازمین کی ترقی کیلئے قوانین میں نرمی نہیں ہو گی،سپیکرایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کاکہنا ہے کہ اسمبلی ملازمین کی ترقی کیلئے قوانین میں نرمی نہیں برتی جائے گی ۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین سے خطاب  میں حالیہ دنوں میں ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاکہنا تھا کہ قوانین کے مطابق  جسکا جو حق بنتا تھا اسے دیا گیا ہے،تمام ترقیاں قوانین اور کے قواعد و ضوابط کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں۔ترقیوں میں قوانین اور قواعد و ضوابط میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی گئی۔278سے زائدملازمین جو گزشتہ کئی سالوں سے ترقی کے منتظر تھے ایک ہی دن ان سب کے ترقی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔میری نظر میں تمام ملازمین یکساں ہیں، میری کوئی پسند و نا پسند نہیں۔

سردار ایاز صادق نےکہاکہ ملازمین دل جمی اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیں، کام ہی سے عزت ملتی ہے۔اللہ تعالیٰ محنت کرنے والوں کو اسکا صلہ ضرور دیتے ہیں۔سیکرٹریٹ کے ملازمین کے جائز مطالبات کو حل کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔سیکرٹریٹ میں ڈیجیٹلائزیشن سسٹم متعارف کروا رہے ہیں،کفایت شعاری مہم کے تحت رواں سال تقریبا ایک ارب روپے کی بچت کو یقینی بنائیں گے، غیر ضروری اسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

سپیکر نے کہاکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کوئی نئی بھرتی نہیں کر رہے، پارلیمان کی مضبوطی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوششیں جاری رکھوں گا۔

علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسپیکر قومی اسمبلی اور ملازمین نےسابق اسپیکر فہمیدہ مرزا کے حالیہ دنوں میں وفات پانے والے داماد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

Back to top button