پی آئی اے میں تعینات سابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ  کا بھائی مستعفی ،ڈگری جعلی نکلی

برطانیہ میں تعینات سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرقمرجاوید باجوہ کے بھائی پی آئی اے ڈپٹی اسٹیشن منیجر  جاوید اقبال باجوہ سے ایف اے کا سرٹیفکیٹ جعلی ہونے پر استعفی لیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اےکے مطابق لاہور بورڈ سے ایف اے کا سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہونے پر  جاوید اقبال باجوہ کو مستعفی ہونے کو کہا گیا۔برطانیہ میں پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن مینیجر جاوید اقبال باجوہ نے ملازمت سے استعفی دے دیا ہے۔ اقبال باجوہ کو 30جولائی کو پی آئی اے کے فنانس منیجر برمنگھم کے ذریعے شوکاز نوٹس دیا گیا ۔ جعلی ڈگری پر مستعفی ہونے والے اقبال جاوید باجوہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے 5 بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اقبال جاوید باجوہ نے 1977 میں پی آئی اے راولپنڈی آفس میں ملازمت حاصل کی۔1980 کی دہائی کے آخر میں برطانیہ کی شہریت لے لی۔شہریت لیتے ہی پی آئی اے میں اپنی ملازمت برطانوی شہری کی حثیت سے تبدیل کرالی۔

ملازمت سے جبری مستعفی ہوتے وقت اقبال جاوید باجوہ کی عمر 73 سال سے زیادہ تھی۔برطانوی قوانین کے تحت جب تک کوئی فرد صحت مند ہے ملازمت جاری رکھ سکتا۔ ڈگری جعلی ثابت ہونے کے باوجود اقبال جاوید باجوہ استعفی دینے کیلئے تیار نہیں تھے۔اقبال جاوید باجوہ کو ان کے خاندان کے ذریعے دباؤ ڈال کر استعفی دینے پر مجبور کیا گیا۔جعلی ڈگری کے باوجود سابق آرمی چیف کے بھائی اقبال جاوید باجوہ سے زبردست رعایت برتی گئی

استعفی دینے پر اقبال جاوید باجوہ کو پی آئی اے سے تمام مالی فوائد بھی ملے۔ علی ڈگری  پر دیگر پی آئی اے ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے جعلی ڈگری پر برطرف ملازمین کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمات بھی درج کرائے۔  برطرف ملازمین کو برسوں ملازمت کے باوجود کسی قسم کے واجبات نہیں دیئے گئے۔

گوگل کاپاکستان میں 50 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے اقدام کاآغاز

ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف کی ملازمت کے دوران ان کی بھابی عاصمہ طارق باجوہ بھی پی آئی اے ایچ آر ڈپارٹمنٹ کی سربراہ رہیں۔

Back to top button