اسحاق ڈار کی ہم منصب سمیت برطانوی حکام سےملاقاتیں

نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ہم منصب سمیت برطانوی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔

نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی برطانیہ کی نائب وزیراعظم اور سیکرٹری آف سٹیٹ برائے ہاؤسنگ، کمیونٹیز اور لوکل گورنمنٹ محترمہ انجیلا رینر سے ملاقات ہوئی۔

نائب وزیراعظم ڈار  نےبرطانوی نائب وزیراعظم کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی ۔نائب وزیراعظم  کا دوطرفہ اور علاقائی ڈومینز میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے مضبوط پاکستان-برطانیہ شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا ۔

نائب وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے تعاون کو سراہا۔2022کے سیلاب کے بعد نائب وزیر اعظم رینر کے دورہ پاکستان کو سراہا۔

اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسے پر قید کی سزا کا بل منظور

 نائب وزیر اعظم کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک کے لیے بین الاقوامی امداد کو متحرک کرنے کے لیے برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

برطانوی نائب وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنا اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانا دونوں حکومتوں کی مشترکہ ترجیحات ہیں۔

نائب وزیر اعظم نے پاکستانی برآمدات تک برطانیہ کی مسلسل ڈیوٹی فری رسائی کو بھی سراہا۔

نائب وزیر اعظم رینر کی نائب وزیر اعظم ڈار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے منتخب ہونے پر مبارکباد  دی۔

Back to top button