3دہائیوں کےبعدنصرت فتح علی خان کی البم ریلیز

دنیاکےمعروف قوال نصرت فتح علی خان کی آواز تین دہائیوں بعدایک بارپھرگونج اٹھی۔پیٹرگیبریئل کےرئیل ورلڈریکارڈزکے ذریعےان کی نئی البم ’چین آف لائٹ‘ ریلیزکی گئی ہے۔

یہ البم1990میں رئیل ورلڈاسٹوڈیوز میں ریکارڈ کی گئی تھی اور41منٹ پرمشتمل البم چارٹریکس پرمبنی ہے۔

اس البم میں شامل ٹریکس جیسے’یااللہ یارحمان‘ اور’آج سکھ متراں دی‘سامعین کوخان صاحب کی لائیوپرفارمنسز کی طاقتوردنیا میں لےجاتےہیں۔

’یا غوث یا میر‘نےالبم میں جوش و خروش پیدا کیاجبکہ ’خبرم رسیدامشب‘ خان صاحب کی آوازکی وسعت اورگہرائی کوسامنےلاتاہے۔

جویریہ عباسی نے اپنی شادی اور شوہر کے بارے میں تفصیلات بتادیں

البم کی ریلیزکےموقع پرپیٹر گیبریئل نےنصرت فتح علی خان کی صلاحیتوں کی تعریف کرتےہوئےکہا کہ انکی آوازسےجوجذبات پیداہوتےتھےوہ لاجواب تھے۔

Back to top button