اسرائیلی فوج کی جانب سے 5فلسطینی شہدا کی لاشوں کی بےحرمتی

اسرائیلی فوج کی بربریت کی انتہا،مغربی کنارےمیں پناہ گزین کیمپ پرسرچ آپریشن کے نام پراسرائیلی فوج نےگھرگھرتلاشی لی اوراس دوران5فلسطینی نوجوانوں کو شہید کرکےلاشیں چھت سےنیچے پھینک دیں۔

غزہ اورمغربی کنارےمیں اسرائیلی فوج کےحملوں میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہا ہےجس میں مجموعی طور پر22فلسطینی شہیدہوگئے۔

غزہ کےشہری دفاع کا کہنا ہےکہ آج غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم17 فلسطینی شہیدہوگئے۔جن میں خواتین اوربچےبھی شامل ہیں۔

لاشوں کوچھت سےنیچے پھینکنےاوراس مکروہ عمل کی فلم بندی کرنےپرفلسطین اتھارٹی نےاسرائیلی فوج کوجنگی جرائم کاقصور وار ٹھہراتے ہوئےکہا کہ عالمی قیادت اورانسانی حقوق کی تنظیموں کواس کا نوٹس لیناچاہیے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نےجنوبی لبنان میں حزب اللہ کےٹھکانوں کونشانہ بنایا جس کےجواب میں حزب اللہ نےبھی اسرائیلی سرزمین پر سیکڑوں راکٹس داغے۔دونوں جانب سےجانی نقصان کےبارےمیں متضاد دعوےکیےجارہے ہیں۔

اسرائیل حزب اللہ تنازعے کا سفارتی حل ممکن ہے : جو بائیڈن

واضح رہےکہ7 اکتوبر سےغزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں41 ہزار سےزائد فلسطینی شہیداور95 ہزارسے زائد زخمی ہوگئےجن میں نصف تعدادخواتین اور بچوں کی ہے۔

Back to top button