مولانا فضل الرحمٰن کو قائل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نیت پر شک نہ کریں، ہم ان کو قائل کرنےکی کوشش جاری رکھیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو اپنی سیاسی پوزیشن کا دفاع کرناہے، سیاست کاحسن ہےکہ امید کا دامن نہیں چھوڑا جاتا۔

خواجہ آصف نے کہاکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو لکھاگیا خط آئین اور قانون کےمطابق ہے، اگر اس میں قانون کی غلط تشریح کی گئی ہےتو وقت اس کا فیصلہ کرےگا۔

وزیر دفاع کہناتھا کہ قانون کی تشریح کرنا ہمارا حق ہے۔

یادرہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہاتھا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کاجو مسودہ انہیں ملا اس میں بدنیتی نظر آئی، وہ مخالفین کی گردن زنی کےلیے عدالتی ڈھانچہ تشکیل دیناچاہتے تھے۔ان کا کہناتھا کہ اصل بات یہ ہےکہ اس موقع پر ایسا کرتب دکھانے کےپیچھے نیت کیا تھی ؟

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر یہ لوگوں کی توڑ جوڑ اور سوداگری سےغلط کام کرنےپر بضد رہےتو جے یو آئی ان کےراستے میں رکاوٹ بنے گی۔

پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئین میں حدود کے تابع ہے، سپریم کورٹ

Back to top button