ہم بات چیت کےذریعے خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر پختہ یقین رکھتےہیں : وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج کی دنیا بےشمار تنازعات کے باعث تقسیم کا شکار ہے تاہم ہم بات چیت کےذریعے خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر پختہ یقین رکھتےہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا امن کے عالمی دن کے موقع پر کہنا تھا کہ آج کی دنیا بےشمار تنازعات کے باعث تقسیم کا شکار ہے، ہمیں اقوام عالم کےمابین اختلافات کو ختم کرنے اور امن کےمقصد کےلیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت اور عوام، جنگ و تنازعات سےپاک پر امن دنیا کے فروغ کےلیے عالمی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،آج کےدن ہم اقوام عالم کےدرمیان مکالمے اور افہام و تفہیم کو فروغ دینےکی اہمیت کا اعتراف کرتےہوئے اس جانب عملی اقدامات کے عزم کا اعادہ کرتےہیں۔

وزیر اعظم نےکہا کہ پاکستان بات چیت کےذریعے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینےپر پختہ یقین رکھتا ہےتاہم اس مقصد کو حاصل کرنے کےلیے دیرینہ تنازعات کو حل کرنا ضروری ہے۔انہوں نےکہا کہ اس خطے میں جموں و کشمیر کا تنازعہ ایک دیرینہ مسئلہ ہےجس کے پائیدار حل کی بنیاد غیر جانبدارانہ رائےشماری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد ہے۔ان کاکہنا تھاکہ آج کے دن ہمیں فلسطینیوں کی حالت زار کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، جو ریاستی جارحیت کا بہادری سے سامنا کررہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کےلیے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فلسطینیوں کی امنگوں کےمطابق تنازع کا پرامن حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نےکہا کہ پاکستان دنیا میں امن کےفروغ کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے اور عالمی برادری کےساتھ مل کر کام کرنے کےلیے تیار ہے،جس سےہم اپنی آنے والی نسلوں کےلیے ایک پر امن کل کی تعمیر کرسکتے ہیں اور دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بناسکتے ہیں۔

اسرائیل اور بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن کےلیے خطرہ ہیں : صدر آصف علی زرداری

Back to top button