سلامتی کونسل نے لبنان پیجر دھماکوں کو انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا

لبنان میں پیجر دھماکوں کےبعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بےضرر ڈیوائسز کےغلط استعمال کو انسانی حقوق کےعالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دےدیا گیا۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکرترک نےکہا کہ اسرائیل کا لبنان پر حملہ جنگی جرائم کےزمرے میں آسکتاہے۔انہوں نےکہا کہ شہریوں پر تشدد کےذریعے دہشت پھیلانا جنگی جرم ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ انسانی حقوق کا عالمی قانون بےضرر ڈیوائسز کےغلط استعمال کی ممانعت کرتاہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں لبنانی وزیر خارجہ نےکہا کہ مواصلاتی آلات کےذریعے حملوں کےبعد اب دنیا میں کوئی محفوظ نہیں رہا،انتقام نہیں ہم انصاف چاہتےہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل لبنان میں حزب اللہ کےاراکین سمیت سیولینز کےزیر استعمال پیجر ڈیوائسز دھماکوں سےپھٹ گئیں تھیں جس کےنتیجے میں درجن سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 4 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ حزب اللہ نے دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیاتھا۔

ہم بات چیت کےذریعے خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر پختہ یقین رکھتےہیں : وزیر اعظم

Back to top button