پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں کمی کردی

پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیاگیا ہے،کرایوں میں کمی کا اطلاق ائیر کنڈیشنڈ سمیت تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیے میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی 23 ستمبر سے نافذ العمل ہوگی۔

پاکستان ریلویز کی جانب سےجاری بیان کےمطابق تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے اور دیگر اخراجات کےباوجود مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی۔

یادرہے کہ اس سےقبل بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونےپر مسافر ٹرینوں کے رایوں میں کمی کی گئی تھی۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

Back to top button